پاکستانی عازمینِ حج کے کوٹہ کی تقسیم میں اربوں روپے کے مبینہ گھپلے اور اقربا پروری کے انکشافات

Listen to this article Ready to play
00:00 --:--
Voice is generated privately by your browser. No audio file is downloaded.

30-10-2026

خبرکدا ویب ڈیکس: پاکستانی عازمینِ حج کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور حج کوٹوں کی تقسیم میں سنگین مالی بے ضابطگیوں، اقربا پروری اور اربوں روپے کے مبینہ گھپلے کی سنسنی خیز تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ دستیاب دستاویزات اور ذرائع کے مطابق اس معاملے میں جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن، ان کے قریبی ساتھی مفتی ابرار اور سابق ڈی جی حج عبدالوھاب سومرو کے گٹھ جوڑ سے متعلق اہم سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

حج کمپنیوں کا خاندانی نیٹ ورک: رپورٹس کے مطابق اس مقدس فریضے کو سیاسی اثر و رسوخ اور ذاتی کاروبار کے لیے استعمال کیا گیا۔ مفتی ابرار کے قریبی ساتھی اخلاق احمد خان (مالک العفو منظم اور سجاد ٹریول) سے منسلک 45 چھوٹی حج کمپنیوں کا نیٹ ورک سامنے آیا ہے۔ ان میں سے 7 کمپنیاں مفتی ابرار کے قریبی خاندان اور دوستوں پر مشتمل بتائی جاتی ہیں، جنہیں صرف سال 2026 کے لیے 1 ارب روپے سے زائد کا غیر معمولی حج کوٹا فراہم کیا گیا، جس سے میرٹ اور شفافیت شدید متاثر ہوئی۔

سعودی عرب میں سہولیات اور ٹھیکوں پر سوالات: سابق ڈی جی حج عبدالوھاب سومرو کے دور میں ان من پسند کمپنیوں کو سعودی عرب میں عمارتوں کی رہائش، ٹرانسپورٹ اور کھانے پینے کی سہولیات کے ٹھیکے دلوانے میں مبینہ کردار پر بھی شدید اعتراضات اٹھائے جا رہے ہیں۔ ان تمام کارروائیوں میں اوپن ٹینڈرنگ اور میرٹ کے ضوابط کو پاسِ پشت ڈالنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

عوامی مطالبہ اور اعلیٰ سطحی تحقیقات کی اپیل: عام شہری سالہا سال محنت مشقت اور حلال روزی سے حج کی سعادت حاصل کرنے کا خواب دیکھتا ہے، تاہم ایسے اسکینڈلز سے حجاج کے اعتماد کو شدید ٹھیک پہنچی ہے۔ عوام اور متعلقہ حلقوں کی جانب سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ:

  1. مفتی ابرار، مولانا ناصر محمود، اخلاق احمد خان اور سابق ڈی جی حج عبدالوھاب سومرو کے مالی معاملات کی شفاف تحقیقات کی جائیں۔
  2. تمام منسلک 45 کمپنیوں اور 1 ارب روپے کے کوٹہ کی منظوری کا نیب (NAB) یا ایف آئی اے (FIA) کے ذریعے باقاعدہ اعلیٰ سطحی آڈٹ کرایا جائے۔
  3. تمام ذمہ داران کو قانون کے کٹہرے میں لاکر حجاج سے وصول کی گئی رقوم اور حقوق کا حساب لیا جائے۔

Disclaimer: The opinions expressed in this article are solely those of the author. They do not represent the views, beliefs, or policies of KhabarKada.

🖨 Print📄 PDF

Related

Latest

The Shadows Behind the Illusion

Behind the doors of a bustling university campus, a promising student walks with books in hand, his mind filled with vision for a brighter tomorrow. Yet overnight, his presence fades, leaving behind an empty classroom and a trail of unanswered questions.

Read More »