بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو کیچ کے علاقے ہوشاب میں گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کی سولرائزیشن مکمل

Listen to this article Ready to play
00:00 --:--
Voice is generated privately by your browser. No audio file is downloaded.

30-10-2026

خبرکدا ویب ڈیکس: بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو (BSDI) کے تحت صوبے بھر کے تعلیمی اداروں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے منصوبے تیزی سے جاری ہیں۔ اس سلسلے میں بی ایس ڈی آئی فیز 1 کے تحت ضلع کیچ کے علاقے ہوشاب میں واقع گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کی سولرائزیشن کا کام کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق 50 لاکھ روپے کی لاگت سے تیار ہونے والا یہ منصوبہ فروری 2025ء میں شروع کیا گیا تھا جسے مقررہ مدت کے اندر جون 2025ء میں مکمل کر لیا گیا۔ اسکول میں جديد سولر پینلز، بیٹریاں اور انورٹرز نصب کیے گئے ہیں تاکہ طلباء اور اساتذہ کو بغیر کسی تعطل کے بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

سولرائزیشن کے اس منصوبے کی مکمل ہونے سے ہوشاب اور اس کے گردونواح کے سو سے زائد طلباء کو لوڈشیڈنگ اور بجلی کی بندش سے نجات مل گئی ہے، جس سے علاقے میں ایک معيارى اور سازگار تعلیمی ماحول میسر آئے گا۔

بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو کا یہ اقدام صوبائی حکومت کے اس عزم کی عملی تعبیر ہے جس کا مقصد دور دراز علاقوں کے عوام اور بالخصوص طلباء کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور تعلیمی معیار کو بلند کرنا ہے۔

Disclaimer: The opinions expressed in this article are solely those of the author. They do not represent the views, beliefs, or policies of KhabarKada.

🖨 Print📄 PDF

Related

Latest

The Shadows Behind the Illusion

Behind the doors of a bustling university campus, a promising student walks with books in hand, his mind filled with vision for a brighter tomorrow. Yet overnight, his presence fades, leaving behind an empty classroom and a trail of unanswered questions.

Read More »