29-OCT-2026

خبرکدا ویب ڈیکس : خواجہ آصف نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ماضی میں مختلف حکومتوں کا حصہ رہے ہیں اور انہیں اقتدار میں بھی شریک کیا گیا۔ ان کے مطابق، مولانا نورا کشتی کے تحت اپوزیشن لیڈر بنے اور دس سال کشمیر کمیٹی کے چیئرمین بھی رہے۔
وزیر دفاع نے کشمیر کمیٹی کی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ مولانا نے اس حیثیت میں کیا کارنامے انجام دیے؟ ان کے بقول، مولانا نے مراعات حاصل کرنے کے سوا کچھ نہیں کیا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ انہیں ماضی کی تقاریر یاد دلائی جاتی ہیں، لیکن وہ اپنے ماضی کو نہیں بھولتے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ واحد سیاست دان ہیں جنہوں نے اپنے ماضی پر معذرت کی ہے۔ انہوں نے مولانا فضل الرحمان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ انہیں طعنہ دیتے ہیں، اس لیے انہیں بھی شرم و حیا سے کام لینا چاہیے۔




