2-NOV-2026

خبرکدا)ویب ڈیکس(: کالعدم فتنۃ الہندوستان (بی ایل اے) کی جانب سے ضلع قلات کے علاقے نوروز میں سڑکوں پر عام شہریوں کو ہراساں کرنے اور گاڑیوں کی تلاشی کا جعلی ڈرامہ رچا کر تصویری پروپیگنڈا کرنے کی کوشش ناکام ہو گئی ہے۔
کوئی کنٹرول نہیں، محض سستے پروپیگنڈے کے لیے ناکہ بندی
علاقائی ذرائع اور سیکیورٹی حکام کے مطابق علاقے میں فتنۃ الہندوستان کا کوئی علاقائی کنٹرول یا مستقل بلاکیڈ موجود نہیں ہے۔ دہشت گرد محض کچھ دیر کے لیے سڑک پر ظاہر ہو کر ایک دو گاڑیوں کو روکتے ہیں، تصویریں اور ویڈیوز بناتے ہیں اور سیکیورٹی فورسز کی آمد کی خبر ملتے ہی فرار ہو جاتے ہیں۔ یہ نام نہاد ‘چیک پوائنٹس’ صرف سوشل میڈیا پر میڈیا مہم چلانے اور خوف پھیلانے کی ناکام کوشش ہیں۔
عام شہریوں اور تاجروں کی ہراسانی کی شدید مذمت
مسافروں کو ہراساں کرنا، عام شاہراہیں بند کرنا اور مقامی باشندوں میں خوف و ہراس پھیلانا ان عناصر کے عوام دشمن چہرے کو مکمل طور پر بے نقاب کرتا ہے۔ دہشت گردوں کی ان کارروائیوں کا مقصد مقامی تجارت، کاروبار اور عوامی نقل و حمل کو متاثر کرنا ہے جس سے غریب شہریوں کے روزگار پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
ریاست کا سڑکوں کو محفوظ اور کھُلا رکھنے کا اعادہ
ریاستی اداروں اور سیکیورٹی فورسز کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ شاہراہوں پر شہریوں کی آزادیِ نقل و حمل اور تحفظ کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔ فورسز کی جانب سے علاقے میں پیٹرولنگ بڑھا دی گئی ہے تاکہ تاجروں، مسافروں اور مقامی آبادی کے بلا تعطل سفر اور امن و امان کی ضمانت دی جا سکے۔




