خبرکداویب ڈیکس: بلوچستان یکجہتی کمیٹی (BYC) کی جانب سے جسے "جبری گمشدگی" کا شکار اور عام شہری قرار دے کر پروپیگنڈا کیا جا رہا تھا، اس نثار احمد کو خود کالعدم دہشت گرد تنظیم بی ایل اے نے اپنے ہلاک ہونے والے کارندوں کی فہرست میں تسلیم کر لیا ہے۔ اس انکشاف نے لاپتہ افراد کے نام پر چلنے والی اس مہم کا پول کھول دیا ہے جس کے تحت دہشت گردوں کو معصوم ظاہر کر کے ریاست کے خلاف بیانیہ بنایا جاتا ہے۔









